لکھنؤ9؍جون (آئی این ایس انڈیا)
غریب خاندانوں کے طلبہ کو آئی آئی ٹی میں کنفرم داخلہ دلانے والا ادارہ
سپر- 30کا ایٹرینس ایگزا م لکھنؤ میں 12؍جون کوہوگا۔اس کے لیے درخواستوں کے
طلب کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔درخواست فارم یونائیٹڈ بینک آف انڈیا کی
حضرت گنج شاخ سے 70روپے قیمت ادا کر کے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔وہیں ایگزام
12؍جون کو مرانڈا پبلک اسکول، راجندر نگر میں منعقد کرایا جائے گا۔سپر-
30کوچنگ کے بانی آنند کمار نے بتایا کہ طلبہ کو فارم پر کرکے ایگزام والے
دن ہی امتحانی
مراکز پر لانا ہوگا۔ایگزام اور انٹرویو کی بنیاد پرطلبہ کا
انتخاب ہو گا۔آنند کمار نے بتایا کہ اب تک ہم صرف غریب خاندان کے بچوں کو
ہی شامل کرتے تھے لیکن اس بارمتوسط طبقہ کے بچوں کو بھی شامل کریں گے۔ایسے
بچے جن کے والدین کی آمدنی 15 ہزار تک ہے وہ درخواست دے سکیں گے اس لیے اس
بار ہم نے 10نشستوں کے اضافہ کا بھی فیصلہ کیاہے۔سپر 30میں ہر سال یوپی،
بہار اور جھارکھنڈ سے 30بچوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔اس کے بعد انہیں مفت میں
کو چنگ دی جاتی ہے۔سپر -30کو دی بیسٹ اسکول آف ایشیا کا خطاب بھی مل چکا
ہے۔